رسائی کے لنکس

گیفورڈ کے سر کے آپریشن کا منصوبہ


گیفورڈ اپنے شوہر کے ساتھ (فائل فوٹو)
گیفورڈ اپنے شوہر کے ساتھ (فائل فوٹو)

ڈاکٹر زاس ہفتے ایک آپریشن کرنے جارہے ہیں جس میں وہ رواں سال کے آغاز میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی امریکی قانون ساز گبرئیل گیفورڈ کے سر (کھوپڑی)کے ایک حصے کو تبدیل کریں گے۔ اس آپریشن کو گیفورڈ کی صحت یابی کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے گیفورڈ کی کھوپڑی سے ایک زخمی ہڈی کو نکال دیا تھا اور اب اس کی جگہ پلاسٹ سے تیارکردہ ایک ہڈی لگائی جائے گی۔ سر کے اولین آپریشن کے بعد سے ڈاکٹروں نے ان کے سر کو کھُلا ہی رہنے دیا تھا تاکہ دماغ کی سوجن کے لیے جگہ میسر آسکے۔ گیفورڈ اس کے بعد سے اپنے کھلے ہوئے سر کو ڈھانپنے کے لیے ایک ہیلمٹ استعمال کررہی ہیں۔

ہسپتال نے اس آپریشن کی تاحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن نسبتاً کم خطرناک ہے اور اس کے بعد گیفورڈ اپنی معمول کی زندگی گزار سکیں گی۔

گیفورڈ کے شوہر اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت یابی میں قابل ذکر پیش رفت ہورہی ہے اور وہ چلنے پھرنے کے علاوہ، بات چیت اور اپنے دوستوں اور احباب سے ملاقات بھی کررہی ہیں۔

گبرئیل گیفورڈ کو آٹھ جنوری کو ٹکسان شہر میں ایک سپر اسٹور کے باہر پیش آنے والے واقعے میں سر میں گولی لگی تھی۔ اس واقعے میں چھ افراد ہلاک اور دیگر بارہ زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG