رسائی کے لنکس

آرمینیا کے صدارتی امیدوار گولی لگنے سے زخمی


جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار
جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکار

پریویر آیرکیان آٹھ صدارتی امیدواروں میں سے ایک ہیں اور انھیں نامعلوم حملہ آور نے جمعرات کی رات یریوان میں گولیاں مار کر زخمی کیا۔

آرمینیا میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک مسلح شخص نے اپوزیشن رہنما اور صدارتی امیدوار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ پریویر آیرکیان آٹھ صدارتی امیدواروں میں سے ایک ہیں اور انھیں نامعلوم حملہ آور نے جمعرات کی رات یریوان میں گولیاں مار کر زخمی کیا۔

عہدیداروں نے بتایا 63 سالہ آیرکیان کی حالت تسلی بخش ہے۔

آرمینیا کے قوانین کے مطابق اگر زخمی صدارتی اُمیدوار صحت یاب ہو کر اپنی مہم چلانے کے قابل نہیں ہوتے تو ملکی قوانین کے مطابق صدارتی انتخابی مہم دو ہفتوں تک کے لیے ملتوی ہو سکتی ہے۔

توقع ہے کہ 18 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر سرگ سیان کامیاب ہو جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG