رسائی کے لنکس

سڈنی ٹیسٹ: انگلینڈ کے4 وکٹوں پر صرف 93 رنز


ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شدید مشکلات سے دوچارہے۔ چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اس نے صرف 93 رنز بنا کر 4 وکٹیں گنوا دیں۔

آسٹریلیا کے خلاف اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اُسے مزید 210 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 649 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے 303 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

آسٹریلیا کی طرف سے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں، عثمان خواجہ نے 171، شان مارش نے 156اور مچل مارش نے 101 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم نے 303 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی تو آغاز تباہ کن انداز میں ہوا، صرف پانچ رنز پر اسٹون مین بغیر کھاتہ کھولے مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، السٹر کک کو صرف 10رنز پر لایون نے کلین بولڈ کیا۔

ونس بھی آسٹریلوی بولرز کا زیاد دیر سامنا نہ کرسکے اور 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ملان کو پانچ رنز پر لایون نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 479 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، شان مارش نے 98 اور مچل مارش نے 63 رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا۔

دونوں بیٹسمینوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 544 رنز تک پہنچایا اور اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

شان مارش کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ چھٹی جبکہ انگلینڈ کے خلاف دوسری سنچری ہے جبکہ مچل مارش کی یہ دوسری سنچری ہے۔ انہوں نے دونوں سنچریاں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی ہیں۔

شان مارش 156 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ مچل مارش کو 101 رنز پر کورن نے کلین بولڈ کیا۔

آسٹریلیا کا اسکور جب 6 وکٹوں کے نقصان پر 649 ہوا تو کپتان اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ پینے 38 اور کومنز24رنز کے ساتھناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے دو جبکہ اینڈرسن، براڈ، کورن اور کرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کرین نے ایک وکٹ کے عوض 193رنز دیئے جو ڈیبیو میچ میں کسی بھی انگلش بولرز کے سب سے سے زیادہ رنز ہیں۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو تین، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG