رسائی کے لنکس

امریکی وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات


کابل میں امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، 23 اکتوبر 2017
کابل میں امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، 23 اکتوبر 2017

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن نے پیر کے روز افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ملاقات کی۔

کابل میں قایم امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے افغانستان میں امن ، استحکام اور پائیدار خوشحالی کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی حکمت عملی یہ واضح کرتی ہے کہ امریکہ افغانستان میں امن کے حصول اور اس راہ میں حائل دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف اقدامات کے لیے افغان حکومت اور خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم سے وابستہ ہے۔

صدر اشرف غنی نے جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی پالیسی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اصلاحات کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد تمام افغان عوام کے تحفظ، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنایا ہے۔

XS
SM
MD
LG