رسائی کے لنکس

نئے امریکی وزیر دفاع نے عہدہ سنبھال لیا


ایشٹن کارٹر نے آج کے دِن کا کچھ حصہ پینٹاگان کے حکام کے ساتھ اجلاس کرتے گزارا، جن میں دفاع کے معاون سربراہ، بوب ورک؛ بَری، بحری اور فضائیہ کے سکریٹریز اور چیرمین جوائنٹ چیفس، جنرل مارٹن ڈیمپسی بھی شامل ہیں

ایشٹن کارٹر نے منگل کے روز نئے امریکی وزیر دفاع کے عہدے کا حلف لیا۔ اور یوں، وہ صدر براک اوباما کے چھ سالہ صدارت کے دوران وائٹ ہائوس میں ہونے والی تقریب میں وزیر دفاع کا حلف لینے والے چوتھے وزیر دفاع ہیں۔

اُنھوں نے سابق وزیر دفاع چَک ہیگل کی جگہ سنبھالی۔

برف باری کے باعث واشنگٹن میں آج زیادہ تر وفاقی حکومت کے دفاتر بند رہے۔وائٹ ہائوس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں نائب صدر جو بائیڈن نے کارٹر سے عہدے کا حلف لیا۔

ایک اعلیٰ دفاعی اہل کار نے محکمہ دفاع کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک مواقع سے فائدہ اٹھائے۔

اہل کار نے مزید کہا کہ باوجود اس بات کے کہ دنیا بھر میں خطرات اوراضبطراب ہے، نئے وزیر دفاع ملک کے دفاع اور محکمے کے مرد و زن کے حمایت میں مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کارٹر نے آج کے دِن کا کچھ حصہ پینٹاگان کے حکام کے ساتھ اجلاس کرتے گزارا، جن میں دفاع کے معاون سربراہ، بوب ورک؛ بَری، بحری اور فضائیہ کے سکریٹریز اور چیرمین جوائنٹ چیفس، جنرل مارٹن ڈیمپسی بھی شامل ہیں۔

صدر اوباما اور وزیر دفاع کی منگل کی شام گئے ملاقات ہونے والی ہے۔

XS
SM
MD
LG