رسائی کے لنکس

logo-print

بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری


Bangladesh

سری لنکا ایشیاء کپ کے اب تک ہونے والے 13 ٹورنامنٹس میں سے پانچ میں فاتح رہا ہے ۔

ایشیا کپ 2018 کاآغاز ہوگیا ہے ۔ افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس جیتنے کے فوری بعد بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیےموزوں لگ رہی ہے۔

لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔

سری لنکن ٹیم میں اینجلو میتھیوز آملا اپونسو، دھننجیا ڈی سلوا، سرنگا لکمل، لاسیتھ ملنگا، کوشل مینڈس، دلروان پریرا، تھسارا پریرا، داسن شناکا، کوشل پریرا اور اوپل تھرنگا شامل ہیں۔

بنگلا دیش کی ٹیم میں مشرفی مرتضی ، شکیب الحسن،لٹن داس، محمود اللہ، مہدی حسن مراز، محمد متھن، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مستفیظ الرحمان، روبیل حسین اور تمیم اقبال شامل ہیں۔

سری لنکا ایشیاء کپ کے اب تک ہونے والے 13ٹورنامنٹس میں سے پانچ میں فاتح رہا ہے ۔

میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پچھلے ٹورنامنٹ کی رنراپ ٹیم ہے۔

XS
SM
MD
LG