رسائی کے لنکس

ایشیئن گیمز: پاکستان ہاکی کے فائنل میں پہنچ گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دو اکتوبر کو ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشیئن گیمز میں ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔

جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں منگل کو کھیلے گئے میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہ اسکور کر سکیں۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

دو اکتوبر کو ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔

بھارت جنوبی کوریا کو شکست دے کر 2002 کے بعد پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے فائنل میں پہنچا ہے۔

ایشیئن گیمز میں ہاکی کے مقابلے نئے قوانین کے تحت کھیلے جا رہے ہیں جن کے مطابق اب ہاکی میچ میں 35،35 منٹ کے دو ہاف کی بجائے 15، 15 منٹ کے چار کوارٹرز ہوتے ہیں۔

پاکستان ایشیئن گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے جب کہ اب تک اس نے 2014 کے ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے اپنے تمام میچز جیت رکھے ہیں۔

XS
SM
MD
LG