رسائی کے لنکس

رکی پونٹنگ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


رکی پونٹنگ (فائل فوٹو)
رکی پونٹنگ (فائل فوٹو)

رکی پونٹنگ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے کیرئر کا اختتام جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر ہے۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بلے باز رکی پونٹنگ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اُنھوں نے جمعرات کو اپنے ہی ملک کے شہر پرتھ میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

’’میں نے بہت سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ اس سیریز میں میری پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ سب ویسا نہیں جس کی میں نے اپنے لیے توقع کی تھی اور نہ ہی یہ آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز کا معیار ہے۔‘‘

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پونٹنگ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔

37 سالہ رکی پونٹنگ نے 167 ٹیسٹ میچوں میں 13366 رنز بنارکھے جس میں 41 سینچریاں بھی شامل ہیں۔

رکی پونٹنگ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے کیریئر کا اختتام جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے وہ رواں سال فروری میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

پونٹنگ نے 1995ء میں پرتھ میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG