رسائی کے لنکس

مشرقی تیمور میں پناہ گزینوں کے مرکز کی تعمیر پر بات چیت


مشرقی تیمور میں پناہ گزینوں کے مرکز کی تعمیر پر بات چیت
مشرقی تیمور میں پناہ گزینوں کے مرکز کی تعمیر پر بات چیت

آسٹریلیا اور مشرقی تیمور نے ایک مشاورتی گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے جو مشرقی تیمور میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی پناہ گزینوں کا ایک علاقائی مرکز قائم کرنے کی تجاویز پر غور کرے گا۔

تارکین وطن امور کے آسٹریلوی وزیر کرِس بُواین (Chris Bowen) اور مشرقی تیمور کے صدر جوز راموس ہورتا (Jose Ramos-Horta) نے منگل کو دارالحکومت دلی میں ملاقات کی لیکن اس مجوزہ مرکز سے متعلق تفصیلات پر بات چیت نہیں کی گئی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا آسٹریلوی ٹیکس کنندگان سے موصول ہونے والی رقم سے پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے بنایا جانے والا مرکز عارضی ہو گا یا مستقل۔

صدر راموس ہورتا کا موقف ہے کہ پناہ کے متلاشی افراد کو عارضی طور پر حراست میں لیا جائے اور اُن کی درخواستوں پر جلد فیصلے کو یقینی بنایا جائے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ ایک ایسا علاقائی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جہاں جنوب مشرقی ایشیا کے راستے آسٹریلیا پہنچ کر یہاں پناہ کے خواہش مند ہزاروں افرادکی درخواستوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

XS
SM
MD
LG