رسائی کے لنکس

مشرقی تیمور: انتخابات میں صدر راموس کی شکست کا امکان


Jose Ramos-Horta tried to seduce Amanda Vanstone.
Jose Ramos-Horta tried to seduce Amanda Vanstone.

مشرقی تیمور کے انتخابات میں اب تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی عہدے داروں نے کہاہے کہ مسٹر ہوزے راموس ہورٹا تیسرے نمبر پر ہیں

مشرقی تیمور کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک انتخابات کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں عہدے پر موجود صدر شامل نہیں ہوں گے۔

اب تک 60 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی عہدے داروں نے کہاہے کہ مسٹر ہوزے راموس ہورٹا تیسرے نمبر پر ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کے فرانسسکو گوٹرس لگ بھگ 28 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں ۔ ان کے بعد فوج کےسابق سر براہ ہوزے ماریا ڈی واسکون سیلوس ہیں جو ٹورماٹن روک کے طور پر بھی معروف ہیں، 25 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں

اور نوبیل انعام یافتہ شخصیت صدر راموس ہورٹا نے صرف 18 فیصد کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

سرکاری نتائج منگل تک متوقع ہیں لیکن بظاہر گیارہ امیدواروں میں سے کوئی بھی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے بچنے کے لیے درکار واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گا۔

یہ توقع کی جارہی ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدوار 21 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حصہ لیں گے۔

2002ء میں انڈونیشیا سے آزادی حاصل کرنے والے ملک مشرقی تیمور میں ، جو دنیا کا ایک سب سے نیا اور سب سے غریب ملک ہے ، ہفتے کے روز دوسرے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔

اگر اس ملک میں صدارتی انتخاب اور جون میں پارلیمانی ووٹنگ ساز گار طریقے سے انجام پا گئی تو امن کے قیام کے لیے وہاں تعینات اقوام متحدہ کے عہدے دار اور آسٹریلیا کے فوجیوں کی رواں سال کے آخر تک واپسی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

XS
SM
MD
LG