رسائی کے لنکس

آسٹریا کے شہری کا برف میں دیر تک رہنے کا عالمی ریکارڈ


کوبرل نے گزشتہ سال قائم کیا گیا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
کوبرل نے گزشتہ سال قائم کیا گیا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

یورپی ملک آسٹریا کےایک شہری نے برف سے بھرے باکس میں دو گھنٹے 30 منٹ 57 سیکنڈ گزار کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جوزف کوبرل نامی شہری نے گزشتہ سال بھی دو گھنٹے آٹھ منٹ اور 47 سیکنڈ تک برف میں گزار کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کوبرل نے یہ ریکارد آسٹریا کے شہر میلک میں قائم کیا جہاں 200 کلو گرام برف کے کیوبز کو ایک باکس میں رکھا گیا تھا۔

کوبرل اس باکس میں دو گھنٹے 30 منٹ اور 57 سیکنڈ تک موجود رہے۔ اس دوران اُنہوں نے صرف تیراکی والا شارٹ پہن رکھا تھا جب کہ وہ کندھوں تک برف میں ڈوبے ہوئے تھے۔

اپنے اس تجربے پر کوبرل کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے منجمد کرنے والے درجہ حرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی سوچ مثبت رکھی اور خود سے کہا کہ وہ یہ سب برداشت کر سکتے ہیں۔

اس دوران موجود کچھ لوگوں نے بھی کوبرل کا یہ کارنامہ دیکھا۔ بعدازاں جب اُنہیں رضاکاروں کی مدد سے باہر نکالا گیا تھا کوبرل نے کہا کہ سورج کی تمازت اب اُنہیں بہت بھلی لگ رہی ہے۔

کوبرل نے گزشتہ سال بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جب وہ دو گھنٹے آٹھ منٹ 47 سیکنڈ تک برف میں موجود رہے تھے۔

اُن کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لاس اینجلس میں اس سال قائم کیا گیا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

XS
SM
MD
LG