رسائی کے لنکس

صومالیہ میں کشتی سے اسلحہ برآمد


آبی وسائل کے قائم مقام پولیس سربراہ، محمد محمود حسن نے بتایا ہے کہ ''ہم نے الفاروق نام کی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس میں مختلف قسم کے ہتھیار لدے ہوئے تھے، جن میں طیارہ شکن مشین گن، اے کے 47 رائفلیں، پستول اور کارتوس شامل ہیں''

صومالیہ کے نیم سرکاری علاقے، پنت لینڈ میں حکام نے ہفتے کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک کشتی جس میں اسلحہ بھرا ہوا تھا پکڑ لیا گیا ہے۔

آبی وسائل کے قائم مقام پولیس سربراہ، محمد محمود حسن نے بتایا ہے کہ ''ہم نے الفاروق نام کی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس میں مختلف قسم کے ہتھیار لدے ہوئے تھے، جن میں طیارہ شکن مشین گن، اے کے 47 رائفلیں، پستول اور کارتوس شامل ہیں''۔

حسن نے بتایا کہ پنت لینڈ پولیس نے سمندر میں کشتی کا پیچھا کیا، جب اُس نے مریرو ساحلی علاقے کے قریب چھپنے کی کوشش کی، جو بساسو کے مشرق میں نو کلومیٹر دور واقع علاقہ ہے، جو خطے کی سب سے بڑی بندرگاہ والا کاروباری مرکز ہے۔

حسن کے بقول، ''کشتی میں سے کچھ سامان اتارا جا چکا تھا اور جب سکیورٹی فورسز کے ارکان قریب آئے تو مشتبہ انداز سے کشتی نے غائب ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے کشتی کو قبضے میں لے لیا ہے''۔

برآمد کیے گئے اسلحے کی کھیپ صحافیوں کو دکھاتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ وہ اس کی چھان بین کر رہے ہیں کہ کس نے کہاں سے یہ کھیپ روانہ کی تھی۔

حسن کے الفاظ میں ''پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے آیا یہ سامان کس نے بھیجا اور کس کی ملکیت ہے۔ اس ضمن میں بہت جلد بیان جاری کیا جائے گا''۔

XS
SM
MD
LG