رسائی کے لنکس

ستاروں سے سجی پام اسپرنگز فیسٹول ایوارڈز کی شام


برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز، امریکی اخبارلاس اینجلس ٹائمز اور دیگر میڈیا کے مطابق میٹ ٹیمن کو فلم مارشین کے لئے چئیرمین ایوارڈ دیا گیا۔ کیٹ بلانچٹ کو کیرل پرجبکہ جونی ڈیپ کوبلیک ماس پر ایچیومنٹ ایوارڈز دئیے گئے

کیلی فورنیا کے پام اسپرنگز کنونشن سینٹر میں سجائی گئی27 ویں پام اسپرنگز فیسٹیول ایوارڈز کی جگمگاتی شام کے ساتھ ہی ہالی وڈ میں ایوارڈز کے سیزن کا بھی آغاز ہوگیا۔

پام اسپرنگز ایوارڈز میں جونی ڈیپ سے لے کر کیٹ بلانچٹ تک ہالی وڈ کے تقریباً تمام ہی بڑے نام ریڈ کارپٹ سے لے کراسٹیج تک ہنستے مسکراتے اور جلوے بکھیرتے دکھائی دئیے۔

تقریب میں 11 ایوارڈز دئیے گئے۔ ایوارڈز پانے والوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے تقریب کے شرکا نے ٹینشن اورجذباتی اتارچڑھاوٴ کے بغیرمزے سے تقریب کا بھرپور لطف اٹھایا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز، امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز اور دیگر میڈیا کے مطابق میٹ ٹیمن کو فلم مارشین کے لئے چئیرمین ایوارڈ دیا گیا۔ کیٹ بلانچٹ کو کیرل پرجبکہ جونی ڈیپ کوبلیک ماس پر ایچیومنٹ ایوارڈز دئیے گئے۔

رونی مارا کو فلم ایکٹریس میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نواز گیا۔ رونن نے انٹرنیشنل اسٹار ایوارڈ حاصل کیا۔

بریک تھرو پرفارمنس پرائز اپنے نام کیا بری لارسن نے فلم روم میں ادا کئے گئے اپنے کردار پر۔ بگ شارٹ اینسیمبل پرفارمنس ایوارڈ میں کامیاب ہوئے۔

ایلیشیا ویکینڈر نے رائزنگ اسٹار اور ٹام میک کارتھی نے ویژنری ایوارڈ حاصل کیا۔

XS
SM
MD
LG