رسائی کے لنکس

بغداد کا آنکھوں دیکھا حال: وی او اے ٹیم کی زبانی


عراق: کیمپ وکٹری
عراق: کیمپ وکٹری

بظاہر، انٹرنیشنل زون میں خاموشی نظر آتی ہے، لیکن سکیورٹی عہدے داروں اور دوسروں نے جو یہاں پر رہتے ہیں، انتباہ کیا ہے کہ یہاں اغوا اور ہدف بنا کر ہلاک کرنے کی وارداتیں عروج پر ہیں

’وائس آف امریکہ‘ کی ایک ٹیم اِس وقت بغداد میں ہے، جِس میں رپورٹر شیرن بین کے ساتھ کیمرہ مین الیاس خان شامل ہیں۔

اُنھوں نے وہاں کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک چوکی پر تلاشی لی جاتی ہے اور اُس سے آگے جب فوجی کاروں اورمسافروں کےسامان کی تلاشی لیتے ہیں، اُس وقت ریڈیو پر بلند آواز میں قرآنی آیات سنائی دیتی ہیں۔ اور پھر دوسری چوکی پر بموں کو سونگنے کے لیے تربیت یافتہ کتے ہیں۔

’انٹرنیشنل زون‘ کےاندر ایک حصار بند علاقہ ہے جسے گرین زون کے نام سے جانا جاتا تھا۔ بظاہرتو یہاں خاموشی نظر آتی ہے، لیکن سکیورٹی عہدے داروں اور دوسروں نے جو یہاں پر رہتے ہیں، انتباہ کیا ہے کہ یہاں اغوا اور ہدف بنا کر ہلاک کرنے کی وارداتیں عروج پر ہیں۔ اِس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوجوں کے جانے کے بعد مختلف دھڑے شہر میں اپنی طاقت کو محسوس کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG