رسائی کے لنکس

بغداد میں امریکی فوج کا ہیڈ کوارٹرز عراق کے حوالے


بغداد میں امریکی فوج کا ہیڈ کوارٹرز عراق کے حوالے
بغداد میں امریکی فوج کا ہیڈ کوارٹرز عراق کے حوالے

عراق میں امریکی فوج کے ایک مرکز کو، جیسے فوجی ہیڈکوارٹرز کے طورپر استعمال کیا جارہاتھا، عراقی فوج کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ امریکی عہدے داروں نے دونوں ملکوں کی جانب سے ضروری کاغذات پر دستخطوں کے بعد جمعے کے روز کیمپ وکٹری کا کنٹرول عراق کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کوئی باضاطہ تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

عراق میں باقی رہ جانے والے تقریباً 13 ہزار فوجی اس ماہ کے آخر تک ملک سے چلے جائیں گے۔ اس انخلاء کے بعد 2003ء میں سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے لیے امریکی قیادت میں حملے کے بعد اس ملک میں امریکی فوجی موجودگی ختم ہوجائے گی۔

بغداد کے مضافات میں واقع فوجی چھاونی کیمپ وکٹری تقریباً نو سال سے امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز کے طورپر زیر استعمال رہی ہے۔

ایک زمانے میں اس چھاونی میں 40 ہزار سے زیادہ لڑاکا فوجی اور متعلقہ اہل کار موجود رہ چکے ہیں۔

یہ اہم فوجی چھاونی سابق صدر صدام حسین کے پرتعیش محلات اور اس کے گرد تعمیر کی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG