رسائی کے لنکس

بحرین: پینل کی سفارشات پر غور


بحرین: پینل کی سفارشات پر غور
بحرین: پینل کی سفارشات پر غور

بحرین میں شاہ کی جانب سے قائم کردہ متنازع کمیٹی کی سفارشات پر غورکیا جارہاہے ۔

قومی مذاکراتی کمیٹی ، جس کا حزب اختلاف کے اہم گروپ نے بائیکاٹ کیا تھا، ریاست کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے کے واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی تھی۔ ان مظاہروں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شاہ حامد بن عیسیٰ الخلیفہ نے جمعرات کے روز پینل کی سفارشات قبول کرلی تھیں جن میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو زیادہ اختیارات دینا اور انسانی حقوق کی صورت حال بہتر بنانا شامل ہیں۔

کمیٹی نے ایک آزاد عدلیہ کے قیام کی بھی سفارش کی ہے۔

تاہم حزب اختلاف کے گروپوں نے جمعے کے روز ان سفارشات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ان سے عوام کی خواہشات کا اظہار نہیں ہوتا۔ ریاست کی حزب اختلاف کے سب سے بڑےگروپ الوفاق نے خود کو مذاکرات سے الگ کرلیاتھا۔

بحرین نے شیعہ اکثریت کی جانب سے ملک میں چلائی جانے والی تحریک پر قابوپانے کے لیےہمسایہ خلیجی ممالک سے فوجی دستے منگوانے کے بعد اس ماہ کے شروع میں مذاکرات کاسلسلہ شروع کیاتھا۔

کئی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شیعہ اکثریت کو حکومت میں زیادہ بڑا کردار دیا جائے۔ جب کہ کئی نے ملک میں بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG