رسائی کے لنکس

بحرین: اعتراضات کے باوجود، دو افراد کو موت کی سزا دے دی گئی


فائل
فائل

بحرین نے دہشت گردی کے الزام پر سزا پانے والے دو افراد کو موت کی سزا دے دی ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروہوں کی جانب سے اعتراضات کے باوجود، انھیں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی نے خبر دی ہے کہ ہفتے کے روز فائرنگ اسکواڈ نے ان دونوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔

حقوق انسانی کے گروہوں نے ان افراد کی شناخت احمد الملالی اور علی العرب بتائی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ یہ افراد بحرین کے شہری تھےجنھیں دہشت گردی کے الزامات پر گذشتہ سال سزائیں سنائی گئی تھیں، ’’جن کے مقدمے کا فیصلہ اجتماعی سماعت کے ذریعے کیا گیا، جب کہ اذیت دینے اور جائز طریقہ کار کے ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے تھے‘‘۔

ہفتے ہی کو تیسرے فرد کو بھی فائرنگ اسکواڈ نے گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ تاہم، ان سزا کا الملالی اور العرب کے معاملے سے تعلق نہیں تھا۔

XS
SM
MD
LG