رسائی کے لنکس

بحرین: شیعہ راہنما کے گھر پر چھاپہ، 5 افراد ہلاک، درجنوں گرفتار


بحرین میں ایک خاتون شیعہ راہنما کے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کررہی ہے۔ اپریل 2017
بحرین میں ایک خاتون شیعہ راہنما کے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کررہی ہے۔ اپریل 2017

شیعہ راہنما قاسم کو ملک بدری کا سامنا ہے کیونکہ حکومت نے ایران کے ساتھ ان کے مبینہ رابطوں اور تشدد کو ہوا دینے کے إلزام میں پچھلے سال ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

بحرین میں منگل کے روز سیکیورٹی فورسز نے شیعہ مسلمانوں کے ایک مذہبی لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے کم ازکم ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

آیت اللہ عیسیٰ قاسم ان 50 افراد میں شامل نہیں تھے جنہیں اس کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

اس واقعہ سے ایک روز پہلے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سنی حکمرانی کی اس ریاست کے ساتھ، جہاں طویل عرصے انسانی حقوق کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، واشنگٹن کے تعلقات میں بہتر ی آئے گی۔

ایک سیکیورٹی عہدے دار نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ دراز نامی قصبے پر چھاپہ اس مخبری کے بعد مارا گیا تھا کہ وہاں بہت سے ایسے مفرور افراد نے پناہ لے رکھی ہے جو دہشت گردی کے سنگین کارروائیوں اور ایک پولیس اہل کار کے قتل میں ملوث ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 286 کو حراست میں لیا گیا۔

شیعہ راہنما قاسم کو ملک بدری کا سامنا ہے کیونکہ حکومت نے ایران کے ساتھ ان کے مبینہ رابطوں اور تشدد کو ہوا دینے کے إلزام میں پچھلے سال ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ قاسم کی شہریت کی منسوخی سنی حکمرانوں کی جانب سے شیعہ اکثریت کے خلاف پکڑ دھکڑ پر مبنی کارروائیوں کا حصہ ہے۔ بحرین کے شیعہ حکومت میں اپنے لیے زیادہ حصے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG