رسائی کے لنکس

ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکہ، 14 زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بم ڈسپوزل حکام کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بم مقامی طور پر تیار کیا گیاتھا اور اس میں پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے مشرقی ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مر اد جمالی میں پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں چار پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے بقول دیسی ساختہ بم ڈیرہ مراد جمالی شہر کی مر کزی شاہراہ کے کنارے کھڑی کی گئی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس میں اُس وقت ریموٹ سے دھماکہ کیا گیا جب پولیس کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔

دھماکے میں پولیس کے چار اہل کاروں سمیت پانچ بچے اور 5 دیگر راہ گیر زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے پانچ شدید زخمیوں کوصوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

بم ڈسپوزل حکام کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بم مقامی طور پر تیار کیا گیاتھا اور اس میں پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے پہلے بلوچستان کے مشرق اضلاع جعفر اباد ، نصیر آباد اور دیگر میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری اکثر وبیشتر بلوچ کالعدم عسکر ی تنظیمیں قبول کر تی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG