رسائی کے لنکس

بلوچستان: جھونپڑی میں آگ لگے سے چھ بچے ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے محمد عمر گوٹھ میں ایک جھونپڑی کے اندر لوگوں نے چولہا جلا رکھا تھا کہ اس سے اٹھنے والے شعلوں نے جونپٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک چھونپڑی میں آگ لگنے سے چھ بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے محمد عمر گوٹھ میں ایک جھونپڑی کے اندر لوگوں نے چولہا جلا رکھا تھا کہ اس سے اٹھنے والے شعلوں نے جونپٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ نے کئی قریبی جھونپڑیوں کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ تاہم مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
XS
SM
MD
LG