رسائی کے لنکس

چمن: ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں دو ہلاک


مقامی پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ گھر کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔

پاکستان کے جنوب مغرب میں بدھ کی سہ پہر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں یہ واقعہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

زخمیوں اور خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق بارودی مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جسے ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ گھر کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔

جب دھماکا ہوا تو اس وقت ایک ریل گاڑی چمن سے کوئٹہ روانہ ہونے والی تھی تاہم ٹرین اس بم دھماکے میں محفوظ رہی۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ یہاں امن و امان کی خراب صورتحال کا پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے از خود نوٹس لے کر سماعت بھی شروع کر رکھی ہے۔
XS
SM
MD
LG