رسائی کے لنکس

بلوچستان: ٹرین پر شدت پسندوں کا حملہ


ضلع بولان کے علاقے دوزان میں ایک پہاڑی پر گھات لگائے شدت پسندوں نے جعفر ایکسپریس پر راکٹ داغا جو انجن اور پہلی بوگی کو نقصان پہنچا۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو نامعلوم شدت پسندوں نے کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی پر حملہ کیا جس سے ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ضلع بولان کے علاقے دوزان میں ایک پہاڑی پر گھات لگائے شدت پسندوں نے جعفر ایکسپریس پر راکٹ داغا جو انجن اور پہلی بوگی کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شدت پسندوں ریل گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ تاحال کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ ہفتے بولان ہی کے علاقے میں شدت پسندوں نے پنجاب جانے والی بسوں سے شناخت کر کے 13 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کئی روز تک شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی تھی جس میں متعدد مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک و گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت کوئٹہ رجسٹری میں ہوئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں حکومتی عملداری اور قانون کی بالادستی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مقدمے کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG