رسائی کے لنکس

بلوچستان: بس کھائی میں گرنے سے 14 ہلاک


بلوچستان: بس کھائی میں گرنے سے 14 ہلاک

پولیس حکام کے مطابق پیر کو بلوچستان کے ضلع چمن میں ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 14 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق مسافر بس افغان سرحد سے ملحقہ ضلع چمن سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ ایک پہاڑی علاقے سے گزرتے وقت ڈرائیور سے بے قابو ہو کر 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق 14 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


XS
SM
MD
LG