رسائی کے لنکس

logo-print

بلوچستان میں بس پھسلنے سے 20 افراد ہلاک


بلوچستان میں بس پھسلنے سے 20 افراد ہلاک

پاکستان عہدے داروں نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم بیس لوگ ہلاک اور مزید بیس زخمی ہو گئے

عہدے داروں نےکہا ہے کہ بس بلوچستان کے شاہ نورانی مزار سے عقیدت مندوںکو لے کر صوبے سندھ جا رہی تھی جب بس ڈرائیور ایک پہاڑی سڑک پر بس پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گری ۔

پاکستان میں سڑکوں پر حادثات عام ہیں۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ سڑک حادثات عام طورپر ناتجربہ کار ڈرائیوروں، خراب گاڑیوں، لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG