رسائی کے لنکس

لاپتا بلوچ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے وزیرِ داخلہ کی یقین دہانی


لاپتا افراد کے اہل خانہ اپنے عزیزوں کی تصاویر کے ہمراہ
لاپتا افراد کے اہل خانہ اپنے عزیزوں کی تصاویر کے ہمراہ

وائس فار بلوچ مسنگ پر سنز کے سربراہ نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اگرجبری لاپتا نوجوانوں کو بازیاب کرانے کی کو ششیں کرے تو ہماری تنظیم اُن سے بھرپور تعاون کرے گی۔

بلوچستا ن کی کابینہ کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کےل ئے صوبے میں پانچ یا چھ ممالک کے خفیہ ادارے سر گرم عمل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتا بلوچ نوجوانوں کے لواحقین ملک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا ادراک کر یں اور اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے لگائے گئے کیمپ کے دورے کے موقع پر اتوار کو اور بعد میں وائس فار بلوچ مسنگ پر سنز تنظیم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران میر ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ جہاں نوجوانوں کےلاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیںسیکورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ، اس لئے ان معاملات کو افہام تفہیم اور مذاکر ات سے حل کرنا چاہیے ۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے بعض حساس سیکورٹی اداروں کے ریکارڈ کے مطابق بلوچستان کے کچھ لاپتہ افراد ایران یا افغانستان میں روپوش ہیں جس کا ثبوت حال ہی میں افغانستان کے صوبہ قندہار میں بعض بلوچ نوجوانوں کی ایک دھماکے میں ہلاکت سے ملتا ہے ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پر سنز کے سربراہ نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اگرجبری لاپتا نوجوانوں کو بازیاب کرانے کی کو ششیں کرے تو ہماری تنظیم اُن سے بھرپور تعاون کرے گی۔

بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوانوں کے مسئلے کی اہمیت مسلمہ ہے اس مسئلے کو حل کرنے کی کو شش سابق حکومتیں بھی کر تی رہی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان تحر یک انصاف کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کی کو ششوں سے عیدالفطر سے لے کر اب تک 0 30 سے زائد لاپتہ نوجوانوں اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔

رواں ہفتے سابق وزیر اعلیٰ سر دار اختر مینگل نے اپنے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران سے ملاقات کی تھی اور لاپتہ جوانوں کو بازیاب کر انے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے ایک کمیشن تشکیل دیا جو صوبے کے دیگر مسائل کے ساتھ لاپتہ افراد کو بازیاب کر انے کےلئے اقدامات تجویز کر ے گا۔

XS
SM
MD
LG