رسائی کے لنکس

بنکاک: کشتی میں دھماکے سے کم ازکم 60 زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

زخمی ہونے والوں میں ایک جاپانی شخص اور میانمار کی دو خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دیگر تمام تھائی باشندے ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہفتہ کو ایک کشتی میں دھماکے سے کم ازکم 60 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بظاہر یہ دھماکا کشتی کے انجن میں ایندھن کے نظام میں خرابی کے باعث ہوا تاہم اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل چائتھانن جرپیاسٹ نے بتایا کہ کشتی پر تقریباً 70 افراد سوار تھے اور یہ علی الصبح جیسے ہی واٹ تھلیلا کے گھاٹ پر پہنچی تو اس میں دھماکا ہوا۔

زخمی ہونے والوں میں ایک جاپانی شخص اور میانمار کی دو خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دیگر تمام تھائی باشندے ہیں۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے وقت متعدد لوگوں نے کشتی پر سے کود کر خود کو بچانے کی کوشش کی۔

بنکاک میں کشتیاں ایک اہم ذریعہ نقل و حمل ہے لیکن اکثر کشتیوں کے پرانا ہونے یا گنجائش سے زائد مسافروں کو سوار کرنے کی وجہ سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

بنکاک میں ہر روز تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد کشتیوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG