رسائی کے لنکس

بینکاک: بم دھماکہ، کم از کم 27 افراد ہلاک بیسیوں زخمی


تھائی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق، شام 7 بجے کے لگ بھگ رچا پراسونگ کے تجارتی چوک کے قریب ہوا، جہاں فائیو اسٹار ہوٹل اور متمول طقبے کے اسٹور قائم ہیں، جہاں بڑی تعداد میں سیاح اور خریدار موجود رہتے ہیں

وسطی بینکاک میں پیر کے روز ایک مندر میں دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوئے، جسے تھائی دارالحکومت میں ایک عشرے سے زائد عرصے کے دوران ہونے والا بڑا بم حملہ بتایا جا رہا ہے۔

تھائی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی شامل ہیں۔

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق، شام 7 بجے کے لگ بھگ رچا پراسونگ کے تجارتی چوک کے قریب ہوا، جہاں فائیو اسٹار ہوٹل اور متمول طقبے کے اسٹور قائم ہیں، جہاں بڑی تعداد میں سیاح اور خریدار موجود رہتے ہیں۔

’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے، اسٹیو ہرمن نے دھماکہ ہونے والے علاقے سے بتایا ہے کہ ’ہم نے ایروان مندر کے قریب چھ لاشیں پڑی ہوئی ہیں، جو کپڑے کی شیٹ سے ڈھکے ہوئی تھیں۔‘ ایک زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ہرمن کے الفاظ میں، ’چوک پر انسانی اعضا بکھرے پڑے ہیں، جو زیادہ تر پر سفید کاغذ کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے تھے‘۔

بقول اُن کے،’اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تھائی لینڈ کی سیاحتی صنعت غیر محفوظ ہے، جب کہ یہ ایک مثالی سیاحتی مقام کا درجہ رکھتی ہے‘۔

ہرمن نے بتایا ہے کہ شام گئے مندر میں سینکڑوں افراد ہوا کرتے ہیں۔

نگرانی کے لیے نصب کیمراؤں نے دھماکے کے اس لمحے کو ریکارڈ کیا ہے۔ جائے دھماکہ پر دیگر وڈیوز میں گلی میں اور کھڑی کاروں کے اوپر انسانی اعضا پڑے ہوئے بتائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG