رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کالعدم عسکریت پسند تنظیم کا سربراہ گرفتار


بنگلہ دیش: کالعدم عسکریت پسند تنظیم کا سربراہ گرفتار
بنگلہ دیش: کالعدم عسکریت پسند تنظیم کا سربراہ گرفتار

عسکریت پسند تنظیموں نے بنگلہ دیش کو ایک اسلامی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم کررکھاہے۔ جے ایم بی کئی سیکولر سیاست دانوں، دانش وروں اور تنظیموں کو غیر اسلامی سمجھتی ہے

بنگلہ دیش میں عہدے داروں نے دارالحکومت میں ایک چھاپے کے دوران ملک کے انتہائی مطلوب اسلامی عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا ہے۔
منگل کے روز پولیس نے کہا کہ سعیدالرحمن کو اتوار کے روز ڈھاکہ کے علاقے قدم ٹولی سے گرفتار کیا گیا۔
سعید الرحمن کے بارے میں خیال ہے کہ اس نے 2007ء میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش یا جے ایم بی کے لیڈر کی سزائے موت کے بعد اس جماعت کی قیادت سنبھالی تھی۔
جے ایم بی اور کئی دوسری عسکریت پسند تنظیموں نے مسلمان اکثریتی ملک بنگلہ دیش کو ایک اسلامی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم کررکھاہے۔ جے ایم بی کئی سیکولر سیاست دانوں، دانش وروں اور تنظیموں کو، جنہیں وہ غیر اسلامی سمجھتی ہے، ہدف بنا چکی ہے۔
عسکریت پسندوں پر حالیہ مہینوں میں بنگلہ دیش میں متعدد حملوں کاالزام عائد کیا جاچکاہے، جن میں وزیر اعظم پر 2004ء کا دستی بم کا حملہ شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG