رسائی کے لنکس

ڈھاکہ اسٹاک ایکس چینج میں 600 پوانٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کا مظاہرہ


ڈھاکہ اسٹاک ایکس چینج میں 600 پوانٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کا مظاہرہ
ڈھاکہ اسٹاک ایکس چینج میں 600 پوانٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کا مظاہرہ

بنگلہ دیش میں سرمایہ کاروں نے حالیہ 10 دنوں کے دوران چار بار کاروبار میں بڑے پیمانے پر نقصان کے خلاف ڈھاکہ اسٹاک ا یکس چینج کے باہر مظاہرہ کیا۔

جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع کے صرف چند منٹ ہی بعد حصص آٹھ فی صد سے زیادہ گرگئے۔

مظاہرین اسٹاک ایکس چینج کے دفاتر کے باہر جمع ہوگئے اور انہیں کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ایک نظام کے تحت انڈیکس میں 225 پوائنٹ کمی پر کاروبار روک دیا جاتا ہے۔ جمعرات کے روز جب کاروبار بند گیا انڈیکس 600 پوانٹس تک گرگیا۔

ڈھاکہ اسٹاک مارکیٹ نے حالیہ برسوں پر لاکھوں چھوٹے سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور ان میں سے اکثر قرض کی رقم سے شیئر خریدتے ہیں۔

گذشتہ برس اسٹاک مارکیٹ میں 80 فی صد تک اضافہ ہوا تھا مگردسمبر کے بعد سے اس میں 29 فی صد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG