رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں 7 شدت پسندوں کو سزائے موت سنادی گئی


ڈھاکہ
ڈھاکہ

بنگلہ دیش کے انسداد دہشت گردی کے ٹربیونل نے ڈھاکہ کے ایک ریستوران پر حملے کی منصوبہ سازی کے جرم میں ایک کالعدم اسلامی شدت پسند گروپ کے سات ارکان کو سزا سنائی ہے۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔

وکلائے استغاثہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ فیصلے کے باضابطہ اعلان سے قبل فرد جرم میں شامل الزمات واضح طور پر ثابت ہوگئے کہ ساتوں ملزم حملے میں ملوث تھے۔

حملے کے الزام میں گرفتار آٹھویں شخص کو باعزت بری کر دیا گیا۔

یکم جولائی 2016ء کو کالعدم جماعت المجاہدین سے وابستہ پانچ دہشت گردوں نے ڈھاکہ کے ایک ریستوران پر دھاوا بول دیا تھا۔ انھوں نے ہوٹل میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا اور 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی المناک واردات کے دوران انھوں نے یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں اٹلی کے نو باشندے تھے جب کہ سات جاپانی، ایک امریکی اور ایک بھارتی شہری بھی شامل تھا۔ کمانڈوز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG