رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: بم دھماکے میں دو افراد ہلاک


بنگلہ دیش: بم دھماکے میں دو افراد ہلاک
بنگلہ دیش: بم دھماکے میں دو افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مغرب میں تشدد کے ایک واقعہ میں پارلیمنٹ کے ایک رکن کے گھر پر ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم دوافراد ہلاک ہوگئے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مغرب میں تشدد کے ایک واقعہ میں پارلیمنٹ کے ایک رکن کے گھر پر ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم دوافراد ہلاک ہوگئے، اطلاعات کے مطابق یہ ایک خود کش حملہ تھا۔

ہفتےکے روز یہ بم دھماکہ حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ عفاز الدین کے گھر پر ہوا۔ کشتیا کے قریب یہ علاقہ ڈھاکہ کے مغرب میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا دھماکے کا نشانہ بننے والوں میں عفازالدین بھی شامل ہیں یا نہیں۔ جائے وقوع سے متضاد اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس دھماکے کا ہفتے کے روز دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے مظاہر ے سے کوئی تعلق تھا۔

XS
SM
MD
LG