رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک


بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک
بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے میں دریائے سورما میں ہفتے کو دیرگئے ایک کشتی ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

بنگلہ دیش میں ایک کشتی کے حادثے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اکثریت مزوروں کی تھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے میں دریائے سورما میں ہفتے کو دیرگئے ایک کشتی ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کشتی پر تقریباً 50 مسافر سوار تھے جب کہ ہلاک ہونے والے 35 افراد کی نعشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ ڈھاکہ سے تقریباً 240 کلومیٹر کے فاصلے پر سونام گنج ضلع میں پیش آیا۔

یہ ملک کا انتہائی دور افتادہ علاقہ ہے اور جائے حادثہ پر مدد پہنچانا انتہائی دشوار ہے۔

بنگلہ دیش میں 200 سوسے زیادہ دریا بہتے ہیں۔ ملک میں حفاظتی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے کشتیوں کے حادثات عام ہیں۔

XS
SM
MD
LG