رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی امداد


بنگلہ دیش کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی امداد
بنگلہ دیش کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی امداد

اقوام متحدہ بنگلہ دیش کو اس کے ترقیاتی منصوبوں میں مدد کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر دینے پر متفق ہوگیا ہے۔

بدھ کے روز اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ امداد 2012ء سے 2016ء تک پانچ سال کے عرصے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی معاونت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

امدادی فنڈز کو بنگلہ دیش میں جمہوریت ، انسانی حقوق، شہری علاقوں کے ترقیاتی پروگرام، سماجی خدمات ، خوراک کی صورت حال بہتر بنانے اور آب و ہوا کی تبدیلی اور قدرتی سانحات سے بچاؤ کی کوششوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بدھ ہی کے روز عالمی بینک نے بنگلہ دیش میں خواتین، بچوں اور غریب افراد کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے تقریباً 36 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی۔

عالمی بینک کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں عورتوں اور بچوں میں غذائی قلت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG