رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں سوگ، قومی پرجم سرنگوں


ڈھاکہ میں جمعرات کے روز آگ میں جل کر ہلاک ہونے والے 117 افراد کے سوگ میں بنگلہ دیش بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے۔

ملک کی چالیس سالہ تاریخ میں آتش زدگی کا یہ بدترین واقعہ تھا۔

ہفتے کے روز ملک کے چوٹی کےحکام نے، جن میں صدر ظل الرحٰمن بھی شامل ہیں، ہسپتال میں آگ کا شکار ہونے والے کچھ زخمیوں سے ملاقات کی۔ شہر کی انتظامیہ کے ایک عہدیدار، مجیب الحق نے کہا کہ ڈھاکہ کے بڑے ہسپتالوں میں 40 زخمیوں کا علاج ہو رہا ہے اور ان میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

الگ واقعات میں پولیس نے ایک بائیس منزلہ عمارت سے مکینوں کو نکال لیا ہے کیونکہ ہفتے کے روز اس عمارت میں بڑے بڑے شگاف دکھائی دیے تھے۔

XS
SM
MD
LG