رسائی کے لنکس

بنگلا دیش میں بھی فیس بک پر پابندی


بنگلا دیش میں بھی فیس بک پر پابندی
بنگلا دیش میں بھی فیس بک پر پابندی

بنگلادیش نے بھی پیغمبر اسلام کے خاکو ں کی اشاعت پر احتجاج کرتے ہوئے سماجی رابطوں کے لیے مقبول ویب سائیٹ فیس بک پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اس ویب سائٹ پر قابل اعتراض مواد کی اشاعت سے مسلمان اکثریت والے ملک میں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ تھا اس لیے فیس بک کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی تھی جس میں حکومت سے فیس بک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان میں بھی ایک عدالت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے گستاخانہ مواد کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کے لیے فیس بک پر31 مئی تک عارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے یوٹیوب ویب سائٹ پر بھی ایسے ہی مواد کی موجوگی کے باعث پابندی لگا دی تھی تاہم چند روز بعد اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔


XS
SM
MD
LG