رسائی کے لنکس

1971ء کی لڑائی: بنگلہ دیش کا پاکستان سے باضابطہ معذرت کا مطالبہ


1971ء کی لڑائی: بنگلہ دیش کا پاکستان سے باضابطہ معذرت کا مطالبہ
1971ء کی لڑائی: بنگلہ دیش کا پاکستان سے باضابطہ معذرت کا مطالبہ

اِس بات کا مطالبہ بنگلہ دیش کی وزیر ِخارجہ دیپو مونی نے پاکستان کے نئے سفیر افراسیاب مہدی ہاشمی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا

بنگلہ دیش نےمطالبہ کیا ہے کہ 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران فوج کی طرف سے کی گئی مبینہ زیادتیوں پرپاکستان باضابطہ معافی مانگے۔

اِس بات کا مطالبہ بنگلہ دیش کی وزیر ِخارجہ دیپو مونی نے پاکستان کے نئے سفیر افراسیاب مہدی ہاشمی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

وزارت ِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مونی نے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کے سلسلے میں پاکستان پر زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش کے مؤقف کو سمجھے اور تسلیم کرے، جِن میں محصور پاکستانیوں کی واپسی ، اثاثوں کی تقسیم اور تاوانِ جنگ کے معاملات شامل ہیں۔

نو ماہ کی لڑائی کے بعد 1971ء میں بنگلہ دیش نےپاکستان سے آزادی حاصل کی۔

بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ اِس لڑائی میں اندازاً 30لاکھ افراد ہلاک ہوئے، جب کہ لاکھوں دیگر لوگ گھروں سے بے دخل ہوئے اور 200000 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

XS
SM
MD
LG