رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں ایک ہزار قیدیوں کی رہائی


بنگلہ دیشی وزیر اعظم جسینہ واجد ایک تقریب میں
بنگلہ دیشی وزیر اعظم جسینہ واجد ایک تقریب میں

جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیےملک کی 67 میں سے 61 جیلوں سے ایک ہزار قیدیوں کو بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے احکامات پر رہا کیا جارہا ہے۔

جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیش میں تقریباً ایک ہزار قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے، جو عہدے داروں کے بقول، ملکی تاریخ میں رہا ہونے والے قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جمعرات کے روز جیل کے عہدے داروں نے بتایا کہ ملک کے 67 میں سے 61 جیلوں سے قید یوں کو بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے احکامات پر رہا کیا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش کی جیلوں میں 30 ہرار قیدی رکھنے کی گنجائش ہے لیکن اُن میں 77 ہزار قیدی موجود ہیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جو قیدی آزاد کیے جارہے ہیں، وہ یا تو 20برس قید کاٹ چکےہیں یا پھراُن کےچال چلن کا ریکارڈ اچھا ہے۔ان میں سے کئی قیدی قتل کےجرم میں عمر قید کی سزاکاٹ رہے ہیں ۔ تاہم عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خطرناک قیدیوں کو رہا نہیں کیا جارہا۔

XS
SM
MD
LG