رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: بم دھماکہ کا الزام سابق وزیرِاعظم کے بیٹے پر عائد


بنگلہ دیش: بم دھماکہ کا الزام سابق وزیرِاعظم کے بیٹے پر عائد
بنگلہ دیش: بم دھماکہ کا الزام سابق وزیرِاعظم کے بیٹے پر عائد

بنگلہ دیش کی پولیس نے 2004ء میں حزبِ مخالف کے ایک جلسہ پر کیے گئے بم حملہ کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمن کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔

موجودہ حکمران جماعت عوامی لیگ کے جلسے پر سات برس قبل کیے گئے دستی بم حملے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ موجودہ وزیراعظم اور اس وقت کی حزبِِ اختلاف کی رہنما شیخ حسینہ واجد سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

بنگلہ دیشی پولیس نے اتوار کے روز دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک عدالت میں طارق رحمن اور مقدمہ کے کئی دیگر نامزد ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔ ملزمان میں بیگم خالدہ ضیاء کی جماعت 'بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی' سے تعلق رکھنے والے کئی سابق اراکینِ پارلیمان بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ابتدائی طور پر مذکورہ بم دھماکہ کا الزام کالعدم حرکت الجہاد اور بی این پی کے کئی ارکان پر عائد کیا تھا۔

بی این پی نے نئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے انتقامی کاروائی قرار دیا ہے اور اس کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی ہے۔

XS
SM
MD
LG