رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 160 رنز سے فتح


بنگلہ دیش کے بلے باز انعام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش کے بلے باز انعام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 31.1 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ

بنگلہ دیش کے شہر کُھلنا میں اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 160رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے برتری حاصل کر لی۔

شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 21 کے مجموعی اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں انعام الحق اور کپتان مشفق الرحمٰن نے بالترتیب 120 اور 79 رنز بنا کر مخالف ٹیم کے لیے ایک اچھا ہدف مقرر کیا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے باؤلر رام پال 49 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 31.1 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سہاگ غازی اور عبدالرزاق نے بالترتیب تین تین وکٹیں لیں۔

بنگلہ دیش کے بلے باز انعام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا تیسرا میچ پانچ دسمبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG