رسائی کے لنکس

نیپال: بنگلہ دیشی طیارے کو حادثہ، 50 سے زائد افراد ہلاک


حادثے کے بعد امدادی کارکن طیارے کے ملبے کے گرد جمع ہیں۔
حادثے کے بعد امدادی کارکن طیارے کے ملبے کے گرد جمع ہیں۔

حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے اور ہوائی اڈے کے لیے آنے والی پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش کا ایک مسافر طیارہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ خدشہ ہے کہ حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق 'یو ایس- بنگلہ ایئرلائن' کے طیارے پر 67 مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے اور یہ پرواز ڈھاکہ سے کھٹمنڈو آرہی تھی۔

نیپالی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے پر سوار 17 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ باقی افراد کے بارے میں تاحال واضح اطلاعات نہیں لیکن حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے اور ہوائی اڈے کے لیے آنے والی پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

نیپال ایک پہاڑی ملک ہے جس کے ہوائی اڈوں پر جہاز اتارنا اور اڑانا ہمیشہ سے ہی پائلٹس کے ایک چیلنج رہا ہے۔ نیپال میں ماضی میں بھی مسافر جہازوں کے کئی حادثات پیش آچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG