رسائی کے لنکس

بیلجیئم: دہشت گردی کے شبہے میں دو افراد گرفتار


بیلجیئم میں فوجی کرسمس کے موقع پر ایک بازار میں پہرہ دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)
بیلجیئم میں فوجی کرسمس کے موقع پر ایک بازار میں پہرہ دے رہے ہیں۔ (فائل فوٹو)

گرفتار کیے گئے ایک شخص پر دہشت گرد گروپ کی قیادت اور دہشت گردی کے اقدامات کے لیے بھرتیاں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بیلجیئم کے حکام نے منگل کو کہا کہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ برسلز میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیق کاروں کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نئے سال کے موقع پر اہم جگہوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کے شواہد ملے ہیں۔

یہ گرفتاریاں اتوار اور پیر کو کی گئیں جب برسلز اور لیئج میں فوجی وردیاں اور داعش کا پروپیگنڈا مواد برآمد ہوا۔

تاہم حکام نے کہا کہ کوئی ہتھیار یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

ابتدائی طور پر چھ افرد کو گرفتار کیا گیا مگر بعد میں چار کو رہا کر دیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ایک شخص پر دہشت گرد گروپ کی قیادت اور دہشت گردی کے اقدامات کے لیے بھرتیاں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ یہ کیس 13 نومبر کو پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں سے متعلق نہیں جس میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پیرس میں ہونے والے حملوں کے منصوبہ ساز سمیت متعدد مشتبہ افراد کا تعلق بیلجیئم سے تھا۔

XS
SM
MD
LG