رسائی کے لنکس

برسلز: عارضی بندش کے بعد، اسکول و تجارتی مراکز کھل گئے


برسلز میں شہر کے اسکولوں کی سیکورٹی کے لئے 300 اضافی پولیس اہلکار طلب کئے گئے تھے، جنھیں چند اسکولوں کے باہر گیٹ پر تعینات کیا گیا ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کو چھوڑ کر جاتے ہیں

چاق و چوبند پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں پیرس دہشت گردی حملوں کے بعد چار دنوں تک بند رہنے والے برسلز کے اسکول اور نصف کے قریب تجارتی مراکز بدھ کو دوبارہ کھل گئے۔

تاہم، حکام نے سنگین خطرات کے پیش نظر شہر کو ہائی الرٹ کی حالت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ایمرجنسی اقدامات کے تحت دوکان، اسکول اور سب وے کو بند کر دیا گیا تھا، اور اگر صورتحال اسی طرح رہی تو سوموار تک یہ پابندی اٹھالی جائے گی۔

برسلز میں شہر کے اسکولوں کی سیکورٹی کے لئے 300 اضافی پولیس اہلکار طلب کئے گئے تھے، جنھیں چند اسکولوں کے باہر گیٹ پر تعینات کیا گیا ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کو چھوڑ کر جاتے ہیں۔

کالج کی سطح پر سینٹ جین برچمین اسکول، برسلز میں آنے والے بعض بچوں کے چہروں پر خوف کے آثار نمایاں تھے۔ لیکن، بیشتر نے اسکول حکام کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔ اسکول کے داخلی راستوں پر مستعد پولیس گارڈ کھڑے تھے اور ان طلبہ کے درمیان بلجیم کے پرنس ایلنور سیون بھی کھڑے تھے۔

چار بچوں کے والد، ڈیمرتری ڈی کریونکور نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ انھیں صورتحال پر تشویش ضرور ہے۔ لیکن، زندگی کو رواں دواں رہنا چاہئے۔ یہاں تک کہ اگر کچھ پیرس میں ہوجائے یا برسلز میں انھیں اسکول تو جانا ہے، لیکن میں نے اپنے بچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ چوکنا رہیں اور کچھ دیکھیں تو اپنے ٹیچر کو ضرور بتائیں۔

XS
SM
MD
LG