رسائی کے لنکس

فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیم آج ٹکرائیں گے

انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کا ایک منظر (فائل فوٹو)
انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کا ایک منظر (فائل فوٹو)

پری کوارٹر فائنل میں وہ کولمبیا اور کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کو ہرا چکا ہے لیکن سیمی فائنل میں اسے کروشیا جیسی نسبتاً کمزور ٹیم سے میچ ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

فیفیا ورلڈ کپ 2018ء میں تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور بیلجیم کے درمیان مقابلہ ہفتے کو ہوگا۔

میچ کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم، سینٹ پیٹرز برگ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

بیلجیم کا آج کے میچ کے حوالے سے پلس پوائنٹ یہ ہے کہ آج اسے اپنے ڈیفنڈر تھوماس میونیئر کی خدمات حاصل ہوں گی۔ تھوماس معطل تھے اور اسی وجہ سے وہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل نہیں کھیل سکے تھے۔

بیلجیم اور انگلینڈ گروپ 'جی' میں ساتھ ساتھ تھے اور بیلجیم نے انگلش ٹیم کو گروپ میچ میں شکست دی تھی۔ اسی وجہ سے اب بیلجیم کو انگلینڈ پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے۔

بیلجیم نے اپنے گروپ میں سب سے زیادہ 9 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ وہ پری کوارٹر فائنل میں جاپان اور کوارٹر فائنل میں برازیل کو ہرا چکا ہے۔ انہی وجوہات کے سبب اسے ’ٹاپ ٹیم آف ٹورنامنٹ‘ شمار کیا جارہا ہے۔

بیلجیم کے ساتھ میچ سے قبل برطانوی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں۔
بیلجیم کے ساتھ میچ سے قبل برطانوی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں۔

سیمی فائنل میں اسے فرانس کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

آج کی دوسری ٹیم یعنی انگلینڈ کی بات کریں تو اس نے گروپ 'جی' میں چھ پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

پری کوارٹر فائنل میں وہ کولمبیا اور کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کو ہرا چکا ہے لیکن سیمی فائنل میں اسے کروشیا جیسی نسبتاً کمزور ٹیم سے میچ ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

انگلینڈ نے 28 سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان ہوگا۔

XS
SM
MD
LG