رسائی کے لنکس

نومنتخب صدر نے اپنی کابینہ کے ارکان کا چناؤ شروع کر دیا


نو منتخب صدر جو بائیڈن
نو منتخب صدر جو بائیڈن

امریکہ میں الیکشن کے بعد نو منتخب صدر جو بائیڈن کے لیے قومی سلامتی کے امور پر امریکی انٹیلی جنس کمیونیٹی کی جانب سے بریفنگ کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔

امریکہ میں صدارتی الیکشن میں کامیاب امیدوار کو اقتدار کی منتقلی کے دوران ایسی بریفنگز دی جاتی ہیں۔ اس رپورٹ کے ذریعے نئے آنے والے صدر کو 20 جنوری کے وائٹ ہاؤس میں اپنے دور صدارت کے آغاز سے پہلے انہیں قومی سلامتی کے امور کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کے بعد بائیڈن اپنی انتظامیہ کے اعلی عہدداران کی نامزدگی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو دوہرایا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ اگر الیکٹورل کالج بائیڈن کو منتخب کر لیتا ہے تو وہ وائٹ ہاؤس سے حکومت کی بھاگ دوڑ چھوڑ دیں گے۔

دریں اثنا بائیڈن آج اپنی آنے والی انتظامیہ کے سلسلے میں مزید اعلی اقتصادی امور کے لیےکچھ ناموں کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب صدر نے ترقی پسند تھنک ٹینک سینٹرفا امیریکن پراگرس کی صدر نیرا ٹنڈن کو وائٹ ہاوس کے بجٹ آفس کی رہنما مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہر اقتصادیات سیسیلیاراوس اقتصادی مشاورتی کونسل کی چیر پرسن ہوں گی۔

اس سے قبل بایئڈن یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ فیڈرل ریزرو کی سابقہ چیئر پرسن جینٹ ییلن کو بطور وزیر خزانہ نامزد کریں گے۔ نائجیریا میں پیدا ہونے والے وکیل اور سابقہ بین الااقوامی اقتصادی امور کے مشیر ویلی ایڈی ایمو کی نائب وزیر خزانہ کی حیثیت سے نامزدگی کی گئٰ ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کی مواصلات کی ٹیم میں تمام عہدیداران خواتین ہوں گی۔

ان میں کیٹ بیڈنگفیلڈ وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشنز ڈائریکٹر، پیلی ٹوبار نائب کمیونیکیشنز ڈائریکٹر، ایشلی ایٹین نائب صدر کاملا ہیرس کی کمیونیکیشنزڈائریکٹر، سیمون سینڈرز نائب صدر ہیرس کی ترجمان، جب کہ جین ساکی وائٹ ہاوس کی ترجمان ہوں گی اور کیریں جین نائب پریس سیکرٹری ہوں گی۔

یاد رہے کہ کابینہ کے وزرا کی طرح وائٹ ہاؤس کے اعلی اہلکاروں کی کانگرس سے منظوری حاصل کرنا ضروری نہیں.

الیکشن کی بعد نئی آنے والی انتطامیہ کے لیے اقتدار کی منتقلی کا عمل گزشتہ ہفتے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG