رسائی کے لنکس

برمنگھم ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 209 رنز سے شکست


برمنگھم میں فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 514 رنز 8 وکٹوں کے نقصان اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برمنگھم کے تاریخی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے اننگز اور 209 رنز سے ٹیسٹ اپنے نام کرکے سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل کر لی۔ انگلش بولرز نے ایک دن میں مہمان ٹیم کی 19 وکٹیں حاصل کیں۔

برمنگھم میں فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 514 رنز 8 وکٹوں کے نقصان اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

السٹر کک نے شاندار 243،جوروٹ نے 136 جبکہ ڈی جے ملن نے 65 رنز بنائے۔

ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا۔ بریتھویٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاول اور ہوپ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے۔ اس موقع پرکائل ہوپ 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، پاول 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چیس بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے، شائی ہوپ 15 رنز بنا سکے۔

مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور پوری ٹیم 168 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔

فالو آن کی شکار ویسٹ انڈین ٹیم نے 350 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو ایک بار پھر اوپنرز اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور پاول صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔

اس اننگز میں ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی اور پوری ٹیم 137رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

یوں انگلینڈ نے یہ میچ تیسرے ہی روز یعنی اتوار کو ایک اننگز اور 209 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

انگلش بولرز نے کھیل کے تیسرے روز 261 رنز کے عوض ویسٹ انڈیز کی 19 وکٹیں حاصل کیں۔

جیمس اینڈرسن اور کرس براڈ نے 5، 5، رولینڈ جونز نے 4، معین علی نے 3 جبکہ اسٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 25 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG