رسائی کے لنکس

امریکہ: کم عمر خواتین کے ہاں بچوں کی شرح پیدائش میں نمایاں کمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے انسداد امراض کے مرکز کی طرف سے جاری کیے گئے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 15 سے 19 سال کے درمیان عمر کی ماؤں کے ہاں بچوں کی شرح پیدائش میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی

امریکہ میں کم عمر اور نوجوان خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

جمعرات کو سرکاری طور پر جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں کم عمر اور ان خواتین جن کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیان ہیں کے ہاں ریکارڈ حد تک کم بچے پیدا ہوئے۔

امریکہ کے انسداد امراض کے مرکز کی طرف سے جاری کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 15 سے 19 سال کے درمیان عمر کی ماؤں کے ہاں بچوں کی شرح پیدائش میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ 1991 کے بعد سے اس شرح میں 64 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

2015 میں امریکہ بھر میں ماؤں نے 39 لاکھ 80 ہزار بچوں کو جنم دیا اور یہ تعداد 2014 کے مقابلے میں تھوڑی سے کم ہے جبکہ گزشتہ سال فی ایک ہزار ماؤں کے لیے یہ شرح 62.5 تھی۔ ان خواتین کی تعداد میں اضافے کا رجحان جاری ہے جو زیادہ عمر میں مائیں بن رہی ہیں۔

گزشتہ سال 20 سے 24 سال کی عمر کے ماؤں کے ہاں پیدا ہونے والوں بچوں کی تعداد میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی اور گزشتہ ایک عشرے کے دوران اس تعداد میں 27 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ 25 سے 29 سال عمر کی ماؤں کے ہاں بچوں کی پیدائش کی شرح میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی۔

XS
SM
MD
LG