رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: مقابلے کی دوڑ کے سُپر اسٹار پر قتل کا الزام


پسٹوریس اور ریوا
پسٹوریس اور ریوا

پسٹوریس کو آئندہ ہفتے ہونے والی سماعت تک پریٹوریا کے پولیس تھانے میں حراست میں رکھا جائے گا

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مقابلے کی دوڑ کے ایک جگمگاتے ستارے، آسکر پسٹوریس کی جمعے کے روز پریٹوریا کی ایک عدالت میں پیشی تھی۔

اُن پر اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو اپنے ہی گھر میں فائر کرکے ہلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


استغاثے کا کہنا ہے کہ وہ مقدمے کی سماعت کے دوران قتلِ عمد کے ثبوت میں دلائل پیش کریں گے۔

ایک بیان میں، پسٹوریس خاندان نے کہا ہے کہ وہ قتل کے الزام کی ’سخت ترین الفاظ میں‘ مذمت کرتے ہیں۔

جب جمعے کو آسکر پسٹوریس کمرہٴ عدالت میں پیش ہوئے تو یوں لگا جیسے وہ کوئی اور ہی شخص ہوں۔ ایک طرف سُپراسٹار کی اُن کی شہرت ہے، جنھوں نے لندن اولمپکس میں فتح کے جھنڈے گاڑ کر دنیا کو حیران کیا۔

اُنھوں نے گذشتہ برس کے اولمپک کھیلوں میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دونوں ٹانگوں سے معذور ہوتے ہوئے، عام دوڑ میں حصہ لیا۔


وہ شخص جو مصنوعی ٹانگوں کے سہارے دوڑ میں شریک تھا، اور جسے ’بلیڈ رنر‘ کے نام سے شہرت نصیب ہوئی، اُس کا منہ لٹکا ہوا تھا۔ اور جب استغاثے نے اُن پر قتل کا الزام لگایا، وہ آنکھیں جھپکتے رہے۔

پھر، چھبیس سالہ آسکر نے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے ڈھانپ لیا اور رونے لگے۔ ایک خاتون پولیس اہل کار نے اُن کے شانے پر ہاتھ رکھ کر اُنھیں دلاسا دیا۔

اُن کے پیچھے، پسٹوریس کے بھائی نے اپنا منہ ڈھامپ لیا، جب کہ اُن کے والد حیران و ششدر کھڑے تھے۔ پیشی کے فوری بعد، اُن کے خاندان نے کہا کہ وہ آسکر پر لگائے گئے قتل کے الزام کو غلط گردانتے ہیں اور اسٹین کیمپ فیملی کے ساتھ تعزیت کی۔

ریو اسٹین کیمپ کے خاندان والے بھی اپنی بیٹی کی لاش کی شناخت کے لیے پریٹوریا پہنچے ہوئے تھے۔ جمعے کو لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

استغاثہ کے سربراہ، گیری نیل کا کہنا ہے کہ وہ ثابت کرنے کے لیے دلائل دیں گے کہ یہ قتل عمد کا ہی معاملہ ہے۔

پسٹوریس پیدائشی طور پر معذور تھا، جس کے باعث جب وہ بچا تھا اُن کے بے حرکت نچلے دھڑ کو آپریشن کرکے کاٹ دیا گیا تھا۔ باوجود اِس کے، اُنھیں کھیل کی دنیا سے الگ نہیں کیا جاسکا۔ وہ ڈرمائی طور پر کھیل کی بلندیوں تک پہنچا۔ اُنھیں چھ پیرا اولمپک طلائی تمغے مل چکے ہیں۔

شوٹنگ کے واقع میں اُن کا نام چھپنے پر پورا جنوبی افریقہ سکتے کے عالم میں ہے، جہاں اُنھیں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

جمعے کے روز دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والے وکلا نےضمانت کی سماعت کو اگلے ہفتے تک مؤخر کرنے کی درخواست کی، تاکہ تفتیش کے لیے مزید وقت میسر آسکے۔

پسٹوریس کو آئندہ ہفتے ہونے والی سماعت تک پریٹوریا کے پولیس تھانے کی حراست میں رکھا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG