رسائی کے لنکس

رابرٹ بلیک وسطی و جنوب ایشیائی ممالک کے دورے پر


رابرٹ بلیک
رابرٹ بلیک

افغانستان پر دوشنبہ میں منعقد ہونے والی پانچویں علاقائی معاشی تعاون کی کانفرنس میں وہ امریکی وفد کی سربراہی کریں گے

جنوب اور وسطی ایشیا کے امورسےمتعلق امریکی معاون وزیرِخارجہ رابرٹ بلیک نے جمعےسےخطے کے12روزہ دورے کا آغاز کیا۔ وہ آج تاجکستان پہنچے ہیں، جہاں سے وہ بھارت اور جمہوریہ کرغیز کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اُن کا تاجکستان کا دورہ مارچ 23سے 28تک جاری رہے گا۔

واشنگٹن میں محکمہٴ خارجہ کی ترجمان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رابرٹ بلیک دوشنبہ میں افغانستان پرمنعقد ہونے والے ’پانچویں علاقائی معاشی تعاون کی کانفرنس‘ میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

تاجکستان کے دورے میں، معاون وزیر خارجہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر بین الاقوامی حکومتی اہل کاروں اور بین الاقوامی مالی اداروں کے علاوہ کثیر جہتی اورغیر سرکاری تنظیموں کے عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

رابرٹ بلیک 29اور30 مارچ کو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے، جہاں وہ کئی قسم کے باہمی اورعلاقائی امور سے وابستہ حکومتِ ہند کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ ’اوپن گورنمینٹ پلیٹ فارم‘ کے افتتاح کی تقریب میں شریک ہوں گے، جو امریکہ اور بھارت کے مابین عوامی اور حکومتی سطح کے ڈیٹا تک رسائی کا ایک ذریعہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کی شراکت داری سےوضع کیا گیا ہے۔ وہ ایک کاروباری تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

بعد ازاں، معاون امریکی وزیر خارجہ اپریل کی پہلی سے تین تاریخ تک کرغیزستان کا سہ روزہ دورہ کریں گے۔

بشکک کے دورے میں وہ وسطی ایشیائی ممالک میں تعینات چیفس آف مشن کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں علاقائی سلامتی اور انضمام کے عمل کے بارے میں غور ہوگا۔ اس کے علاوہ، وہ وسیع تر معاملات کے بارے میں حکومتِ کرغیز سے بات چیت بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG