رسائی کے لنکس

کینسر کا کھوج لگانے کا نیا ٹیسٹ


کینسر کا کھوج لگانے کا نیا ٹیسٹ
کینسر کا کھوج لگانے کا نیا ٹیسٹ

امریکی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے خون کے ٹیسٹ کے ذریعے انسان کے لاکھوں صحت مند خلیوں میں سے کینسر سے متاثر کسی واحد خلیے کی نشان دہی کی جاسکتی ہے۔

بوسٹن میں قائم تحقیقاتی مرکز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس سال عام لوگوں تک اس ٹیسٹ کی رسائی کے لیےصحت کی دیکھ بھال سے متعلق ایک بڑی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کے تعاون اسے مارکیٹ میں لانے کے لیے کام کریں گے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ ٹیسٹ کینسر زدہ کسی بھی واحد خلیے کی نشاندہی کرسکتا ہےجس سے ڈاکٹروں کو مرض کی تشخیص اور اس کے علاج میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے ڈاکٹروں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کس دوا سے کینسر کے خلیوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔

اس ٹیسٹ میں ایک مائیکروچپ استعمال کی گئی ہے جو لبیارٹری میں استعمال کی جانے والی ایک سلائیڈ کی طرح ہے ۔سلائیڈ پر ایک خصوصی مرکب کی تہہ جمائی گئی ہے جو خون میں موجود کینسر زدہ خلیوں کو اپنی جانب کھینچ کر چپ کی خصوصی سلائیڈ پر منتقل کردیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG