رسائی کے لنکس

سلمان خان کی نئی فلم "باڈی گارڈ" کی پروموشن کا منفرد طریقہ


سلمان خان کی نئی فلم "باڈی گارڈ" کی پروموشن کا منفرد طریقہ
سلمان خان کی نئی فلم "باڈی گارڈ" کی پروموشن کا منفرد طریقہ

نئی فلموں کی پروموشن کے نت نئے طریقے تلاش کرنا اب بالی ووڈ کی روایت بنتی جارہی ہے۔ جتنی فلمیں ۔۔اتنے ہی منفرد طریقے۔ دراصل اب بالی ووڈ میں فلم بنانا آسان اور اسے سیل کرنا ٹیڑھی کھیر ہوگیا ہے۔ اس لئے اب بڑھ چڑھ کر پروموشن کا سہارا لیا جاتا ہے اور وہ بھی نت نئے طریقوں سے ۔ پروموشن کے سہارے اب فلمیں ہٹ بھی ہونے لگی ہیں ۔ اس کی بہترین مثال ہے فرحان اختر کی فلم" زندگی نہ ملے گی دوبارہ"

ایسا ہی ایک منفرد طریقہ نکالا ہے فلم" باڈی گارڈ" کے ہیرو اور ہیروئن سلمان خان و کرینہ کپورنے۔ ان دنوں دونوں فنکار بھارت بھر کے چکر لگارہے ہیں ۔ ملک بھر کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہار ات دئیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ سلمان خان اور کرینہ کپور کے ایک دن کے لئے باڈی گارڈ بننا چاہتے ہیں تو ایک آسان سے سوال کا جواب جواب دیجئے اور بن جایئے کرینہ اور سلمان کے باڈی گارڈ۔

اطلاعات کے مطابق یہ طریقہ ہٹ ہوگیا ہے اور اب تک لاکھوں نوجوان کرینہ اور سلمان خان کے "باڈی گارڈ "بننے میں دلچسپی دکھا چکے ہیں۔ لاکھوں نوجوانوں کی شدید خواہش ہے کہ کسی بھی طرح انہیں سلمان اور کرینہ کیف کے باڈی گارڈ بننے کے لئے منتخب کرلیا جائے۔ اب مسئلہ یہ درپیش ہے کہ" ایک انار سو بیمار "۔۔۔آخر کسے سلیکٹ اور کسے ری جیکٹ کیا جائے۔

اس سے قبل سلمان خان نے "باڈی گاڈی" کی تیاری کے بالکل آخر میں کترینہ کیف کو لیکر ایک آئٹم سالنگ فلمبندکرایا تھا جس میں انہوں نے اپنے ذاتی باڈی گارڈ شیرا کو متعارف کرایا تھا ۔ یہ بھی پروموشن کا ہی ایک طریقہ تھا ۔

سلمان خان "باڈی گارڈ" کو ہٹ بنانے کے لئے دن رات ایک کررہے ہیں۔ وہ حالیہ سالوں میں مسلسل دوسپرہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ "دبنگ "اور " ریڈی"۔ اب سلمان کی کوشش ہے کہ ان کی تیسری فلم " باڈی گارڈ " بھی کسی طرح ہٹ ہوجائے ۔ کیوں کہ وہ کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہتے ہیں۔

" باڈی گارڈ" کا فلم بین بڑی بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم 31 اگست کور یلیز ہورہی ہے۔ اسی دن بھارت میں عید بھی ہوسکتی ہے لہذا فلم کو پہلے ہی دن بڑی تعداد میں ناظرین مل جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG